نئی دہلی:19؍دسمبر(ایس اؤ نیوز )دہلی کے اشوکا ہوٹل میں منعقدہ حزب مخالف ’انڈیا‘ اتحاد کے اجلاس میں مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس لیڈر ممتابنزجی نے اپوزیشن کی طرف سے وزیرا عظم امیدوار کے طورپر کانگریس صدر ملیکارجن کھرگے کا نام پیش کئے جانے اور دہلی کے وزیرا علیٰ اروند کیجریوال کی طرف سے حمایت کئے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق حزب مخالف سیاسی پارٹیوں کے اتحاد انڈیا نے اپنے چوتھے اجلاس میں 2024ء میں منعقد ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں سیٹوں کی تقسیم اور متحدہ تشہیر ی مہم کا عملی نقشہ اور بی جے پی کا سامناکرنے کےلئے منصوبہ بندی تشکیل دینے سمیت مختلف موضوعات پر بحث اور غور وخوض کرنے کے بعد حزب مخالف اتحاد کی طرف سے متفقہ طورپر یہ فیصلہ لئے جانے کی بات کہی جارہی ہے۔